جمعہ, مارچ 13, 2026

آگرہ میں دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ، کارسوار 5 افراد زندہ جل گئے

Share

آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے آگرہ کے کھنڈولی علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر دہلی کی طرف جارہی ایک کار اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں آگے چل رہے کنٹینر کے ڈیزل ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگرہ: اتر پردیش کے آگرہ کے کھنڈولی علاقے میں آج صبح یمنا ایکسپریس وے پر ایک دلدوز سڑک حادثہ میں کار میں سوار پانچوں افراد آگ سے زندہ جل گئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔

اس دلدوز سڑک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ببلو کمار نے  جائے حادثہ سے واپس آنے کے بعد یہ اطلاع دیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے کھنڈولی علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ٹول کے قریب دہلی کی طرف جارہی ایک کار اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دوسری لائن میں آگے چل رہے کنٹینر کے ڈیزل ٹینک سے ٹکرا گئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار پانچوں افراد کی جلنے سے موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹینر میں بھی آگ لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت ان کے آئی کارڈ کی بنیاد پر کار ڈرائیور سندیپ، ساکن عالم باغ اور اناؤ کے اور اس علاقہ کے مرلی منوہر بتائے گئے ہیں۔ پولیس دوسروں کی شناخت کے لئے کوشاں ہیں۔

ایک نظر ادھر بھی:

مدھیہ پردیش: سڑک حادثہ میں سات کی موت، پانچ زخمی

Read more

Local News