بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں دردناک سڑک حادثہ، 4 بچے ہلاک، دیگر 8 افراد زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق، چرچ میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں شرکت کے لئے 40 افراد پیدل جارہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ان کو روند ڈالا۔ حادثے میں 15سالہ جھانسی، 15سالہ سشمیتا، 10سالہ ومشی اور 10سالہ ہرش وردھن ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار بچے ہلاک اور دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ خطرناک حادثہ کرنول۔چتور ریاستی شاہراہ پر یراگنٹلہ گاؤں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بے قابو لاری نے ان کو روند ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، چرچ میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں شرکت کے لئے 40 افراد پیدل جارہے تھے کہ تیز رفتار لاری نے ان کو روند ڈالا۔ اس حادثہ میں 15سالہ جھانسی، 15سالہ سشمیتا، 10سالہ ومشی اور 10سالہ ہرش وردھن ہلاک ہوگئے۔ جھانسی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ سشمیتا، ومشی اور ہرش وردھن نے نندیال کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے نندیال کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ سرکاری اسپتال میں ہیجان انگیز مناظر دیکھے گئے کیونکہ مرنے والے بچوں کے والدین اور زخمیوں کے رشتہ داروں کو اشکبار دیکھا گیا۔ دو طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس حادثہ کے بعد لاری کا ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اس لاری کا تعاقب کیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ حادثہ میں مرنے والے بچوں کے ماں باپ اور رشتہ داروں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ان کے علاقوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔