بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 122 نشستوں پر ووٹنگ

این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت...

مہاراشٹر کے کسانوں کی حالت زار: صرف 6 روپے کا معاوضہ اور حکومت کا مذاق

 مہاراشٹر کے کچھ کسانوں نے حال ہی میں ایک...

بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

بی جے پی، عآپ اور دیگر پارٹی لیڈران کا کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اروندر سنگھ لولی نے جب سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی کمان سنبھالی ہے تب سے دہلی کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم نظر آ رہی ہے۔ تاہم زمینی سطح پر پارٹی کو مظبوط کرنے کے لیے بلاکوں میں میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے، ساتھ ہی جن لوگوں نے کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کر لی تھی ان کو دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کی پالیسی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

اسی ضمن میں آج ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کی موجود گی میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر پرتھوی سنگھ راٹھور، راجیو ورما اور جئے پرکاش چوہان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ لولی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا تہہ دل سے استقبال کیا اور پارٹی کا پٹکا پہنایا۔ اس موقع پر موجود سکھ سنگت نے اروندر سنگھ لولی اور مکیش شرما کو اعزاز سے نوازا۔

پریس کانفرنس میں لولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے تئیں ملک اور دہلی کی عوام کا اعتماد دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور آج کانگریس کارکنان اپنا سر فخر سے بلند کر کے چل رہے ہیں۔ لولی نے کہا کہ آج سے وہ اپنے علاقوں میں بلاک کانگریس کمیٹی کے صدور اور مقامی کانگریس کارکنان سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں مشرقی دہلی کے لکشمی نگر اسمبلی کے چاروں بلاکس سے یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں جس کی نمائندگی مرحوم ڈاکٹر اے کے والیا نے طویل عرصے تک کی۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی ڈاکٹر والیا نے نہ صرف دہلی کی صحت کی خدمات کے لیے بے مثال کام کیا بلکہ ان کے دور میں نئے اسپتال بنائے گئے اور نئے اسپتال بنانے کے لیے زمین لی گئی۔ انہوں نے اس پروگرام کو ڈاکٹر اے کے والیا کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہیں حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر بجیندر سنگھ نے کہا کہ اروندر سنگھ لولی کے صدر بننے کے بعد دہلی کانگریس میں نئی توانائی آئی ہے۔ آج دہلی کے کانگریس کارکنان سڑکوں پر اتر رہے ہیں اور موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسی کی پرزور مخالفت میں حصہ لے رہے ہیں۔ پرتھوی سنگھ راٹھور اور راجیو ورما کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پریس کانفرنس کے بعد سینکڑوں کارکنوں کو پارٹی میں شامل کیا گیا اور اس موقع پر مکیش شرما کے علاوہ سریندر کمار اور جے پی پنوار بھی موجود تھے۔

پارٹی کے سینئر لیڈر مکیش شرما نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سے کانگریس میں شامل ہونے والے لوگوں کی طرف سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں پارٹی میں منظم طریقے سے شامل کرنے سے پہلے اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ جو لوگ پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ کتنے وفادار ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ پرانے کارکنان سے بھی اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور سبھی کی رضا مندی لی جاتی ہے۔