مہاراشٹر کے کسانوں کی حالت زار: صرف 6 روپے کا معاوضہ اور حکومت کا مذاق

 مہاراشٹر کے کچھ کسانوں نے حال ہی میں ایک...

بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں ہونے والا ہے اضافہ، یکم ستمبر کو لانچ کیا جائے گا نیا جنگی جہاز ’مہندرگری‘

ہندوستانی بحریہ کے جدید جنگی جہاز ’مہندر گری‘ کو جمعہ کے روز یعنی یکم ستمبر کو لانچ کیا جائے گا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی بیوی سدیش دھنکھڑ مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ میں اس کا افتتاح کریں گی۔ اس سے بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ایک آفیشیل بیان میں اس تعلق سے تفصیلی جانکاری دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہندرگری پروجیکٹ 17اے کا ساتواں اور آخری اسٹیلتھ فریگیٹ ہے۔ پروجیکٹ کے تحت چار جنگی جہاز ممبئی کے مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ میں اور باقی کولکاتا کے گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای) میں بنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جنگی جہاز کی لانچنگ اس کی مینوفیکچرنگ میں ایک اہم میل کا پتھر ہوتا ہے اور یہ جہاز کے پہلی بار پانی میں داخل کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس سے قبل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 17 اگست کو جی آر ایس ای میں پروجیکٹ 17اے کے چھٹے جنگی جہاز ’وندھیہ گری‘ کو لانچ کیا تھا۔

بہرحال، آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ مہندرگری کی لانچنگ خود کفیل بحری فوج کی تعمیر میں ہندوستان کی حیرت انگیز ترقی کا ایک بہترین ثبوت ہے۔ پروجیکٹ 17اے فریگیٹ پروجیکٹ 17 (شیوالک اسکوائر) فریگیٹ کا فالو اَپ ہے، جس میں بہتر اسٹیلتھ خصوصیات، معیاری اسلحے اور سنسر و پلیٹ فارم مینجمنٹ نظام ہیں۔ پروجیکٹ 17اے کے تحت گزشتہ 5 جنگی جہاز 22-2019 کے دوران لانچ کیے گئے تھے۔