پیر, مارچ 23, 2026

مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی موت پوری امت اسلامیہ اور مسلمانان ہند کے لیے ناقابل تلافی نقصان: مسلم پرسنل لا بورڈ

Share

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری امت کے لئے نقطہ اتفاق تھے

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری امت کے لئے نقطہ اتفاق تھے۔


انہوں نے آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ ہر حلقہ میں ان کو محبت و عظمت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ اس وقت مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا مرجع تھے، ان کو عالم اسلام خاص کر عرب دنیا میں بھی بہت قدر و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

ان کے عہد صدارت میں پرسنل لا بورڈ نے بہت حکمت کے ساتھ اہم اور مشکل مسائل کا سامنا کیا، وہ بلند پایہ مصنف، ماہر تعلیم، عربی کے مایہ ناز ادیب، بافیض استاذ ومربی تھے، پوری ملت اسلامیہ اس وقت تعزیت کی مستحق ہے، بورڈ تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ حضرت والا کیلئے دعا کا اہتمام کریں اور اتحاد واتفاق کو قائم رکھیں۔

Read more

Local News