منگل, مارچ 24, 2026

تریپورہ ہائی کورٹ کی مرکزی حکومت کو این بی ایف سی کے اثاثوں کو فروخت کرنے کی ہدایت

Share

جسٹس گوڑ نے کہا کہ این بی ایف سی کمپنیوں کی جائیدادوں کو فروخت کیا جانا چاہئے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو جمع کرنے والوں کو واپس کیا جانا چاہئے

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے ریاست اور مرکزی حکومت کو عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی) کے اثاثوں کو فروخت کرنے اور رقم جمع کرنے والوں کو واپس لوٹانے کی ہدایت دی۔

قائم مقام چیف جسٹس ٹی امرناتھ گوڈ کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے یہ ہدایت دی۔ جسٹس گوڑ نے کہا کہ این بی ایف سی کمپنیوں کی جائیدادوں کو فروخت کیا جانا چاہئے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو جمع کرنے والوں کو واپس کیا جانا چاہئے۔ عدالت نے حکم دیا، "تریپورہ میں این بی ایف سی کی تمام جائیدادوں کو منسلک (اٹیچ) کریں اور کرک کی گئی املاک کو میڈیا میں وسیع پیمانہ پر تشہیر کرکے اسے نیلامی کے لئے رکھا جائے۔

عدالت نے کہا کہ نیلامی ٹینڈر کے ذریعے ہوگی۔ ساتھ ہی ذاتی موجودگی اور ای نیلامی کے ذریعے بھی نیلامی ہوگی۔ نیلامی کے لیے ایک عالمی اشتہار ہونا چاہیے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا حساب لیا جائے اور رقم کی تقسیم کے لیے منصوبہ بنایا جائے۔

Read more

Local News