بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

اروند کیجریوال نے آئین کی توہین کی ہے: دیویندر سنگھ

دیویندر سنگھ نے کہا کہ یہ بیان دے کر مسٹر کیجریوال نے آئین کی توہین کی ہے، جب کہ وہ خود ایک آئینی عہدہ پر فائز ہیں۔ وہ بالواسطہ طور پر ایک سیکولر ملک پر ہندو شاونزم مسلط کرنا چاہتے ہیں جو ملک کے سیکولر اقدار اور آئین کے بنیادی اصولوں کی ناقابل معافی توہین ہے

چنڈی گڑھ: پنجاب قانون ساز اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بیر دیویندر سنگھ نے جمعرات کو الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کرنسی نوٹوں پر گنیش لکشمی کی تصویر لگانے کی اپیل کر کے آئین کی توہین کی ہے۔

مسٹر کیجریوال نے کل کہا تھا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت کو بہتر بنانے اور ملک کی خوشحالی کے لیے دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے کرنسی نوٹوں پر گنیش-لکشمی کی تصویریں چھاپی جانی چاہییں۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ بیان دے کر مسٹر کیجریوال نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، جب کہ وہ خود ایک آئینی عہدہ پر فائز ہیں۔ وہ بالواسطہ طور پر ایک سیکولر ملک پر ہندو شاونزم مسلط کرنا چاہتے ہیں جو ملک کے سیکولر اقدار اور آئین کے بنیادی اصولوں کی ناقابل معافی توہین ہے۔

کیجریوال کی گرفتار کا مطالبہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسٹر کیجریوال کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف آئین کی سیکولر روح کی توہین کا معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ اگر مسٹر کیجریوال واقعی اس تجویز پر سنجیدہ ہیں تو ملک کی خوشحالی کے لیے وہ خود سب سے پہلے اپنے گالوں اور ماتھے پر دیوی دیوتاؤں کے ٹیٹو لگائیں اور اپنے ایم ایل اے ،ممبران اسمبلی اور اراکین سے بھی ایسا کروائیں۔ ۔ورنہ ایسی تجاویز دینا بند کریں۔

دریں اثنا کانگریس کے لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ نے کل ٹویٹ کرکے الزام لگایا تھا کہ مسٹر کیجریوال کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے اور سچ سامنے آگیا ہے۔ اب دکھاوے کے لیے بھی مکھوٹے کی ضرورت نہیں رہی۔ مسٹر کیجریوال اپنا اصلی رنگ دکھا رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے خود کو ایک وفادار ہندو ثابت کرنے کی کوشش میں مسٹر کیجریوال واقعی ملک کے سماجی اور سیکولر ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسے شرمناک اور بدقسمتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ دیکھیں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان اس پر کیا کہتے ہیں۔