بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مختار عباس نقوی نے دیا مرکزی وزارت سے استعفی

مختار عباس نقوی نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے پہلے پارٹی صدر جے پرکاش نڈا سے کی ملاقات

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کو استعفیٰ دے دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر نقوی نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے پہلے پارٹی صدر جے پرکاش نڈا سے ملاقات کی۔ انہوں نے آج آخری بار کابینہ کے اجلاس میں بطور وزیر شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر نقوی راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی میعاد ختم ہونے والی ہے اور اس بار بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا انتخابات میں نہیں اتارا ہے۔ وہ اس سے پہلے اتر پردیش میں رامپور لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن پارٹی نے انہیں وہاں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نہیں اتارا تھا۔

پارٹی یا حکومت میں مسٹر نقوی کے کردار کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان یا سرکاری اشارہ نہیں ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ مسٹر نقوی کو حکمراں این ڈی اے اتحاد کی طرف سے نائب صدر کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔

 نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہوگا۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ اس کے لیے امیدوار 19 جولائی تک فارم بھر سکتے ہیں۔