موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

عام آدمی پارٹی نے منیش سسودیا کی ضمانت کو سچائی کی فتح قرار دیا

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (AAP) نے جمعہ کو دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت کو سچائی کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سازش کے تحت 17 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔

AAP نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا، "آج سچائی کی فتح ہوئی ہے۔ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ ہمارے رہنماؤں کو زبردستی جیلوں میں رکھا گیا، اور منیش سسودیا کو سازش کے الزامات کے تحت 17 ماہ تک قید رکھا گیا۔ کیا بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ان 17 مہینوں کا حساب دیں گے؟”

پارٹی نے مزید کہا، "منیش سسودیا نے ان 17 مہینوں کو دہلی کے اسکولوں کی تعمیر میں صرف کیا ہوتا، لیکن بی جے پی نے ان کی محنت کو برباد کر دیا۔ ہم معزز سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے دہلی کے ہر شہری کو خوشی ہوئی ہے۔ امید ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ستیندر جین کو بھی جلد انصاف ملے گا اور وہ بھی باہر آئیں گے۔”

AAP کے رہنما اور راجیہ سبھا ایم پی راگھو چڈھا نے کہا، "آج پورا ملک دہلی کے تعلیمی انقلاب کے ہیرو منیش سسودیا کی ضمانت پر خوش ہے۔ میں سپریم کورٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا، "منیش سسودیا کو 530 دنوں تک سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے غریب بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کیا۔ پیارے بچوں، آپ کا منیش واپس آ رہا ہے۔”

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی کہا، "منیش سسودیا کی ضمانت سچائی کی جیت ہے۔” واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مبینہ شراب گھپلے میں سسودیا کی ضمانت منظور کر لی ہے، وہ 17 ماہ سے تہاڑ جیل میں قید تھے۔