بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

ونیش پھوگاٹ نااہل، 100 گرام زیادہ وزن ہونے سے میڈل سے محرومی

پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی شائقین کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ خواتین کے ریسلنگ مقابلے کے 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنانے والی ونیش پھوگاٹ کو ‘نااہل’ قرار دیا گیا ہے۔ ہندوستانیوں کو ونیش سے گولڈ میڈل جیتنے کی امید تھی اور وہ آج دیر رات گولڈ میڈل کے مقابلے میں شرکت کرنے والی تھیں، لیکن اب انہیں ‘نااہل’ کردیا گیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کی وجہ سے پیرس اولمپکس 2024 کے ریسلنگ مقابلے سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ ونیش کے نااہل ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ اب گولڈ میڈل کے لئے میچ نہیں کھیلیں گی۔ ونیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل میچ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، لیکن ان کی نااہلی نے کروڑوں ہندوستانیوں کو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ونیش پھوگاٹ اس نااہلی کے بعد کیسے واپسی کرتی ہیں اور کیا مستقبل میں ہندوستان کے لیے میڈل جیتنے کا خواب پورا کر پائیں گی۔