مہاراشٹر کے کسانوں کی حالت زار: صرف 6 روپے کا معاوضہ اور حکومت کا مذاق

 مہاراشٹر کے کچھ کسانوں نے حال ہی میں ایک...

بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

گیانواپی تنازعہ: وضو خانہ کا سروے کرائے جانے کے مطالبہ پر سماعت مکمل، 21 اکتوبر کو آئے گا فیصلہ

وارانسی میں گیانواپی مسجد کا وضو خانہ اس وقت بند ہے کیونکہ اس کے اے ایس آئی سروے کرائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس مطالبہ کو منظور کیا جائے گا یا نہیں، اس سلسلے میں فیصلہ 21 اکتوبر کو صادر کیا جائے گا۔ دراصل وضو خانہ کا اے ایس آئی سروے کرانے کے لیے راکھی سنگھ کی طرف سے داخل عرضی پر 19 اکتوبر کو سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد ضلع جج کی عدالت نے حکم کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماں شرنگار گوری کیس کی عرضی گزار راکھی سنگھ نے گزشتہ 29 اگست 2023 کو وکیل سوربھ تیواری اور انوپم دویدی کے ذریعہ سے گیانواپی کے سیل وضو خانہ کے اے ایس آئی سروے کے لیے 64 صفحات کی درخواست داخل کی تھی۔ مسجد کمیٹی نے راکھی سنگھ کی طرف سے داخل عرضی پر سخت اعتراض درج کرتے ہوئے وضو خانہ کے سروے کی مخالفت کی ہے۔

مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 17 مئی 2022 کو وضو خانہ کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم سے بالاتر جا کر وضو خانہ کے اے ایس آئی سروے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ اس معاملے میں بھی اعتراض داخل کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 17 مئی 2022 کو وضو خانہ اور شیولنگ علاقہ کو مھفوظ کرنے کا حکم ضلع مجسٹریٹ کو دیا تھا۔

بہرحال، عدالت کو جانکاری دی گئی ہے کہ اے ایس آئی کے سائنسی سروے سے ڈھانچہ کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ وضو خانہ پوری طرح سے محفوظ رہے گا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق موجودہ حالت بنی رہے گی۔ جمعرات کو ہوئی سماعت میں دونوں فریقین کے وکلا نے دلیل پیش کی۔ عدالت نے پورا معاملہ سننے کے بعد حکم کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ طے کی ہے۔