بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 122 نشستوں پر ووٹنگ

این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت...

مہاراشٹر کے کسانوں کی حالت زار: صرف 6 روپے کا معاوضہ اور حکومت کا مذاق

 مہاراشٹر کے کچھ کسانوں نے حال ہی میں ایک...

بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کو ایف سی آر اے نے دی منظوری، بیرون ملکی عطیہ کا راستہ ہموار!

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ اس درمیان شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ ٹرسٹ نے 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کر جانکاری دی کہ اسے ایف سی آر اے کی منظوری مل گئی ہے۔ یعنی اب بیرون ممالک کے لوگ بھی رام مندر کے لیے عطیہ دے سکتے ہیں۔

ٹرسٹ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کو غیر ملکی تعاون ریگولیشن ایکٹ 2010 کے تحت عطیہ حاصل کرنے کے لیے وزارت داخلہ، حکومت ہند کے ایف سی آر اے محکمہ نے منظوری فراہم کر دی ہے۔ ساتھ ہی ٹرسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والا کوئی بھی عطیہ صرف ایس بی آئی کے سنسد مارگ برانچ میں ہی قابل قبول ہوگا۔ دیگر کسی بینک اور ایس بی آئی کے دیگر کسی برانچ میں بھیجی گئی رقم قابل قبول نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر میں آئندہ سال 2024 میں 17 جنوری سے ’پران پرتشٹھا‘ (مورتی نصب کرنے کا عمل) کا پروگرام شروع ہو جائے گا۔ گزشتہ روز رام مندر تعمیر کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر ٹرسٹ تازہ جانکاری بھی دی ہے جس سے پتہ چل رہا ہے کہ کام ہنگامی سطح پر جاری ہے۔