موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

مہادیو ایپ معاملہ: رنبیر کپور کے بعد ای ڈی نے کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو بھی کیا طلب

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو سمن بھیجنے کے بعد اب ای ڈی نے کامیڈی کنگ کپل شرما، بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ٹی وی اداکارہ حنا خان کو بھی طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے ان سبھی کو ’مہادیو بک‘ آن لائن بیٹنگ ایپ معاملے میں سمن بھیجا ہے۔ اس سے سبھی اداکاروں کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

رنبیر کپور کو ای ڈی نے 6 اکتوبر کو چھتیس گڑھ کے رائے پور واقع ایجنسی دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا تھا، حالانکہ تازہ ترین خبروں کے مطابق رنبیر نے ای ڈی کو ایک ای میل کر 2 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ اس کے پیچھے رنبیر نے کچھ ذاتی اسباب بتائے ہیں اور کچھ کمٹمنٹس کا بھی حوالہ دیا ہے۔

بہرحال، مہادیو ایپ معاملے میں صرف رنبیر کپور، ہما قریشی، حنا خان اور کپل شرما ہی نہیں، بلکہ ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی دیگر ہستیوں کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ اس فہرست میں سنی لیونی، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ، موسیقار وشال ڈڈلانی کا بھی نام شامل ہے۔ حالانکہ فی الحال آفیشیل طور پر رنبیر، ہما، حنا اور کپل کو ہی ای ڈی کے ذریعہ طلب کیا گیا ہے۔

دراصل ای ڈی نے مذکورہ مشہور ہستیوں کو اس لیے طلب کیا ہے کیونکہ وہ آن لائن گیمنگ ایپ معاملے میں ملزم سوربھ چندراکر کی شادی میں شریک ہوئے تھے۔ سوربھ پر حوالہ کے ذریعہ مشہور ہستیوں کو پیسے دینے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی کئی ہستیاں اس سال کے شروع میں فروری ماہ میں مہادیو بک ایپ پروموٹر سوربھ چندراکر کی شادی میں شامل ہونے دبئی پہنچے تھے۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس شادی میں 200 کروڑ روپے خرچ کیا گیا تھا۔