موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل پر آج راجیہ سبھا میں بحث ہوگی

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’ پر آج راجیہ سبھا میں بحث کی جائے گی۔ میگھوال نے کہا کہ کل لوک سبھا نے اس بل کو تاریخی حمایت کے ساتھ پاس کیا، اس کے لئے ہم ان تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کی حمایت کی۔

اس بل کو راجیہ سبھا میں لانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ چونکہ کل لوک سبھا میں تاخیر ہوئی تھی، اس لیے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل – ‘ناری شکتی وندن ایکٹ’ آج راجیہ سبھا میں سپلیمنٹری بزنس کے ذریعے لایا جائے گا اور اس پر دن بھر بحث ہوتی رہے گی۔

خیال رہے کہ ناری شکتی وندن ادھینیم-2023 (128 ویں آئینی ترمیم) جو کہ لوک سبھا اور ملک کی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرے گا، کو لوک سبھا نے بھاری اکثریت سے منظور کیا ہے۔ لوک سبھا کے 454 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 2 ارکان پارلیمنٹ نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔