بدھ, اپریل 1, 2026

جی-20 اجلاس سے قبل دہلی میں خالصتان حامیوں کی حرکت، میٹرو اسٹیشنوں پر لکھے ملک مخالف نعرے

Share

نئی دہلی: جی-20 سربراہی اجلاس سے قبل خالصتانیوں کی حرکت منظر عام پر آئی ہے۔ دہلی میٹرو کے پانچ مختلف اسٹیشنوں پر ملک مخالف نعرے لکھے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق دہلی کے 5 سے زیادہ میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر نعرے لکھے گئے ہیں۔

دہلی کے مہاراجہ سورجمل اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن کی دیوار پر بھی خالصتان کے حق میں نعرے لکھے پائے گئے۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہیں دیوار سے مٹا دیا۔ نیچے دیے گئے لنک میں ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق جی-20 سربراہی اجلاس سے قبل سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے دہلی میٹرو اسٹیشنوں کی فوٹیج جاری کی ہے۔ ان پر خالصتان کے حق میں نعرے درج ہیں۔ ایس ایف جے کارکنوں کو شیواجی پارک سے پنجابی باغ تک دہلی کے کئی میٹرو اسٹیشنوں پر خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسٹیشنوں پر ‘دہلی بنے گا خالصتان’ اور ‘خالصتان زندہ باد’ لکھا گیا ہے۔

Read more

Local News