بدھ, اپریل 1, 2026

منی پور میں ہند-پاک سرحد جیسے حالات، اتنی بری حالت ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں: گورنر انوسوئیا اوئیکے

Share

منی پور میں نسلی تشدد کے واقعات میں قدرے کمی آئی ہے، لیکن اب بھی وہاں حالات تشویشناک ہیں۔ منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے کے ذریعہ دیے گئے بیان ریاست کی فکر انگیز حالت کی طرف واضح اشارہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منی پور میں ہندوستان اور پاکستان سرحد جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اتنے برے حالات ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ اس طرح کا تشدد آپ نے ملک میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

یہ بیان گورنر انوسوئیا نے این ڈی ایم اے کی ایک تقریب میں ‘ڈیزاسٹر متروں’ (راحتی کارکنان) سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ابھی کے موجودہ وقت میں منی پور کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے۔ دونوں طبقات (کوکی اور میتئی) کے درمیان اعتماد کی گہری کھائی بن گئی ہے، جسے ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔

انوسوئیا اوئیکے نے کہا کہ منی پور میں ہندوستان اور پاکستان سرحد جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تقریباً پانچ ہزار لوگوں کے گھر نذرِ آتش کر دیے گئے ہیں۔ ماحول خراب ہونے کے بعد سے لگاتار مرکزی حکومت کی طرف سے امن و امان بحال کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، لیکن خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی۔ گورنر نے کہا کہ اس تعلق سے دہلی میں سبھی سطحوں پر بات چیت چل رہی ہے۔ حالانکہ گورنر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ منی پور میں حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں اور حالیہ دنوں میں پرتشدد واقعات بھی کم پیش آئے ہیں۔

منی پور میں تشدد بھڑکے چار ماہ ہونے کو ہیں، لیکن اس کے بعد بھی گورنر انوسوئیا کا کہنا ہے کہ انھیں بالکل بھی اندازہ نہیں کہ صوبے میں امن کب تک قائم ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ میتئی اور کوکی دونوں طبقات کی حالت بہت خراب ہے۔ یہ دونوں طبقات ایک دوسرے سے بہت دور ہو چکے ہیں، دونوں کے علاقے بنٹ چکے ہیں۔ کوئی بھی ایک دوسرے کے علاقوں میں جانے کی حالت میں نہیں۔

Read more

Local News