بدھ, اپریل 1, 2026

پروجیکٹ شکتی کے تحت فوج کی طاقت بڑھنے کا راستہ ہموار، وزارت دفاع نے 7800 کروڑ روپے کی دی منظوری

Share

وزارت دفاع نے جمعرات کے روز تقریباً 7800 کروڑ روپے کی کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کو منظوری دے دی۔ اس میں ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سوٹ کی خرید بھی شامل ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ان تجاویز کو 24 اگست کے روز منظوری دی۔

اس سلسلے میں وزارت دفاع نے جانکاری دی ہے کہ ڈی اے سی کے ذریعہ منظور تجاویز میں لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی خرید اور دوسرا ہندوستانی بحریہ کے اسلحہ ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹرس کی خرید شامل ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ڈی اے سی کی میٹنگ میں تقریباً 7800 کروڑ روپے پر مشتمل کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کے لیے ضروری منظوری دی گئی۔

جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈی اے سی نے خرید (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) کیٹگری کے تحت ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس پر الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) سوٹ کی کرید اور قیام کے لیے اے او این فراہم کیا ہے۔ ای ڈبلیو سوٹ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) سے خریدا جائے گا۔

Read more

Local News