مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے پورے گجرات کی پٹیل برادری میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پوری بھارتیہ جنتا پارٹی گوپال اٹالیا کے پیچھے کیوں ہے؟
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی کے گجرات ریاست کے کنوینر گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے پوری ریاست کی پٹیل برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے پورے گجرات کی پٹیل برادری میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پوری بھارتیہ جنتا پارٹی گوپال اٹالیا کے پیچھے کیوں ہے؟
पूरी बीजेपी गोपाल इटालिया के पीछे क्यों पड़ी है? https://t.co/s8TZnAZfXc
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) October 13, 2022
اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی پٹیل برادری کو کچلنے، اس پر گولیاں برسانے اور فرضی مقدمات میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اگر ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے گوپال اٹالیا سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں تو بی جے پی انہیں جیل بھیجنے کا ارادہ کیوں رکھتی ہے۔ گجرات کے پاٹیدار سماج میں ان کے خلاف ہونے والے مظالم اور فرضی کارروائی کی وجہ سے کافی غصہ ہے۔ پاٹیدار برادری انتقام کے جذبے سے کی گئی اس کارروائی کے خلاف متحد ہو کر کام کرے گی اور انتخابات میں بی جے پی کو دھول چٹانے کا کام کرے گی۔
گجرات کے اندر پٹیل سماج کے خلاف نفرت
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات کے اندر پٹیل سماج کے خلاف نفرت سے بھری ہوئی ہے۔ پٹیل برادری کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ جب بھی موقع ملا بی جے پی نے پٹیل برادری کی توہین کی۔ آج بی جے پی گجرات میں اپنی شکست کے خوف سے اس قدر مشتعل ہو چکی ہے کہ پٹیل سماج کے نوجوان اور مقبول لیڈر گوپال اٹالیا کے خلاف ہر روز کوئی نہ کوئی جعلی ویڈیو سامنے لارہی ہے۔ پٹیل سماج کے تئیں نفرت سے بھری بی جے پی نے آج گوپال اٹالیا کو گرفتار کرنے کا کام انجام دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ میں پاٹیدار برادری سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کس جرم کا بدلہ لے رہی ہے۔ بی جے پی پٹیل سماج سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہے؟ اگر ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے گوپال اٹالیا سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں تو بی جے پی ان کی ٹانگ کھینچ کر جیل بھیجنے پر کیوں تلی ہوئی ہے؟ بی جے پی پاٹیدار سماج سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہے؟ آج پورا گجرات گوپال اٹالیا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا گواہ ہے۔ آج گجرات کا پورا پاٹیدار سماج گوپال اٹالیا پر ہونے والے مظالم اور فرضی کارروائیوں کو دیکھ رہا ہے۔ گجرات کا پورا پاٹیدار سماج انتقام کے جذبے سے کی گئی کارروائی کے خلاف متحد ہو کر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو خاک میں ملانے کا کام کرے گا۔ پورا پاٹیدار سماج بی جے پی کو جواب دینے کے لیے کام کرے گا۔

