موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

اتراکھنڈ: باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 25 لوگوں کی موت

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے وادی میں گرنے کے حادثے میں جانی ہلاکتوں سے میں غمزدہ ہوں

پوڑی گڑھوال/دہرا دون: اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں منگل کی دیر شام باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے اب تک 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور پولیس اہلکاروں اور گاؤں والوں کے ذریعہ رات بھر کی راحت رسانی کارروائی میں 21 باراتیوں کو زخمی حالت میں قریبی صحت مراکز میں لے جایا گیا ہے۔ ریسکیور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اشوک کمار نے بدھ کی صبح یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں اب تک پچیس لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بس میں تقریباً 45 سے 50 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقہ کے گاؤں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے نند رام کی بارات منگل کی دوپہر ایک بجے ضلع پوڑی گڑھوال کے کنڈا گاؤں کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ بارات میں جانے والے افراد ایک بس میں تھے، جب کہ دولہا سندیپ کار سے گیا تھا۔ باراتیوں کی بس پوڑی کے بیرونکھال سمدی بینڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے وادی میں گرنے کے حادثے میں جانی ہلاکتوں سے میں غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے تئيں میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔