موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی، بی جے پی رکن اسمبلی پارٹی سے معطل

پیغمبر اسلام کی شان میں بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے گستاخی کی ویڈیو وائرل ہونے بعد مسلمانوں میں شدید برہمی، غم و غصہ اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کے پیش نظر بی جے پی نے راجہ سنگھ کو معطل کردیا ہے۔

حیدرآباد: محسن انسانیت حضور اکرم ؐ کی شان اقدس میں تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے گستاخی کئے جانے کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست کے کئی حصوں میں مسلمانوں میں شدید برہمی، غم و غصہ اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کے پیش نظر بی جے پی نے راجہ سنگھ کو معطل کردیا ہے۔

تلنگانہ اسمبلی میں گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ کو پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے پارٹی اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا ہے۔ تادیبی کمیٹی کے سکریٹری اوم پرکاش نے رکن اسمبلی سے خواہش کی کہ وہ اپنے متنازعہ اور قابل اعتراض ریمارکس پر اندرون 10دن یعنی 2 ستمبر تک جواب دیں۔ اس رکن اسمبلی کے ریمارکس کے خلاف مسلم طبقہ میں کافی برہمی دیکھی گئی تھی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج بھی کئے گئے تھے۔

بی جے پی نے اس بیان پر راجہ سنگھ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے ترجمان کرشناساگر راو نے کہا کہ ہماری پارٹی تمام عقائد کا احترام کرتی ہے اور کوئی اس سے انحراف کرتا ہے تو ہم اس معاملہ پر کارروائی کریں گے۔ ہماری قومی پارٹی ہے، جو عقائد میں اختلافات کو نہیں مانتی۔ بی جے پی تمام کو یکساں مانتی ہے۔ ہم نفرت کی تقریر کی تصدیق نہیں کرتے اور راجہ سنگھ نے اگر اس سے انحراف کیا ہے تو پارٹی اس معاملہ سے نمٹ لے گی۔