کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس انکاؤنٹر کے دوران ایک فوجی جوان اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔
#BaramullaEncounterUpdate: 01 #terrorist killed. Search going on. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/w1LdIMYL9c
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) July 30, 2022
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی علی الصبح بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

