موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

ادے پور: کنہیا لال قتل کے چار ملزمین کو دس دن کے این آئی اے ریمانڈ پر بھیجا گیا

کنہیا لال قتل کے بعد ملزمین کے تار دوسرے ملکوں سے بھی جڑے ہونے کی وجہ سے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی

جے پور: ادے پور کنہیا لال قتل معاملے کے چار ملزمین کو آج یہاں قومی تحقیقی ایجنسی (این آئی اے) کو دس دن کے لئے ریمانڈ پر سونپ دیا گیا۔

این آئی اے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اس معاملے کے اہم ملزم ریاض اختر اور غوث محمد اور دو دیگر ملزم محسن اور آصف کو دوپہر ایک بجے کے بعد این آئی اے کے اسپیشل کورٹ میں لے کر آئی اور انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے ملزمین کو 12 جولائی تک این آئی اے حراست میں بھیج دیا گیا۔

پیشی کے بعد جب این آئی اے ملزمین کورٹ سے لے کر جا رہی تھی، تبھی مشتعل وکیلوں نے ملزمین کے ساتھ دھکا مکی ،کپڑے اور بال کھینچنے کی کوشش کی۔ اس دوران کورٹ احاطے میں پولیس کا بڑی تعداد میں دستہ تعینات کیا ہوا تھا لیکن جب ملزمین کو گاڑی میں بٹھانے لگے کچھ ان تک پہنچ گئے اور ان کے ملزمین کے بال اور کپڑے کھینچنے کی کوشش ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 28 جون کو کنہیا لال کے قتل کے بعد ملزمین کے تار دوسرے ملکوں سے بھی جڑے ہونے کی وجہ سے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی۔