موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

بہار میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سڑک سے لیکر ریلوے ٹریک پر پرتشدد مظاہرے

اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں امیدواروں نے بہار کے مختلف اضلاع میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی

پٹنہ: فوج میں بحالی کیلئے اعلان کردہ اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں امیدواروں نے آج بہار کے سارن، گوپال گنج، جہان آباد، نوادہ، گیا، آرہ، بکسر، مونگیر اور سہرسہ سمیت کئی اضلاع میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرین سڑک سے لیکر ریلوے ٹریک پر پرتشدد مظاہرہ کررہے ہیں۔

ٹرینوں کی آمد و رفت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ آرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن اور آس پاس پرتشدد مظاہرہ کر رہے مظاہرین کو کھدیڑنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے ہیں۔ مظاہرین نے اسٹیشن پر ریلوے کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

ایسٹ سینٹرل ریلوے (ای سی آر) کے چیف رابطہ افسر کے مطابق ای سی آر کے چار ریلوے ڈویژن داناپور، پنڈت دین دیال اپادھیائے، سمستی پور اور سونپور کے 7 ریل روٹوں کو متاثر کیا گیا۔ گوپال گنج میں امیدواروں نے سدھولیا میں گورکھپور ۔ پاٹلی پتر ایکسپریس ٹرین کو آگ کے حوالے کر دیا۔

ٹرین کے کئی ڈبے پوری طرح سے جل کر خاک ہوگئے۔ اسی طرح امیدواروں نے چھپرہ میں بھی ٹرینوں میں آگ لگا دی۔

امیدواروں نے سب سے پہلے پٹنہ ۔ گیا ریل سیکشن پر جہان آباد میں صبح 6 بج کر 35 منٹ پر ٹرینیں روک دیں۔ اس کی وجہ سے ریل سیکشن پر صبح 10 بج کر 08 منٹ تک آمد و رفت متاثر رہی۔ اپ اور ڈاﺅن کی کل 5 ٹرینیں متاثر رہیں۔ اس کے بعد صبح 11:30 بجے سے بیلا اسٹیشن پر مظاہرہ شروع ہوا جس کے بعد پھر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔