اقوام متحدہ نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، ’’سکریٹری جنرل نے کل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بات کی
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ جے سی پی او اے (جسے ایران جوہری معاہدہ بھی کہا جاتا ہے) کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس بارے میں جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، ’’سکریٹری جنرل نے کل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بات کی۔ انہوں نے یمن میں دو ماہ کی ملک گیر جنگ بندی کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک جامع مذاکرات کے ذریعے تنازع کے سیاسی حل کے حصول کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے ) پر بات چیت کے بعد جلد ہی کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ریلیز کے مطابق گوٹریس نے جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

