جمعرات, مارچ 12, 2026

ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کی آزادی لیکن دوسروں کی سہولیت کا بھی رکھیں خیال: یوگی

Share

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کی آزادی ہے، لیکن مائیک کی آواز احاطے سے باہر نہیں آنی چاہئے

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کی آزادی ہے۔ لیکن مائیک کی آواز احاطے سے باہر نہیں آنی چاہئے اور بغیر اجازت کسی مذہبی جلوس کو نہیں نکالا جانا چاہئے۔

یوگی نے جمعرات کو یہاں اعلی سطحی ٹیم 9 کی میٹنگ میں کہا کہ اپنی مذہبی نظریہ کے مطابق ہر کسی کو عمل و عبادت کی آزادی ہے پہلے کی اجازت سے ہی جہاں مائیک لگے ہیں وہاں مائیک کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ یقینی بنایا جائے کہ مائیک کی آواز اس احاطے سے باہر نہ جائے۔ دیگر لوگوں کو کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔ نئے مقامات پر نئے مائیک لگانے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شوبھا یاترا یا مذہبی جلوس بغیر اجازت کے نہ نکالی جائے۔ اجازت دینے سے قبل آرگنائزر سے امن و امان کو قائم رکھنے کے ضمن میں حلف لیا جائے۔ کسی قسم کے ہتھیاروں کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ ماحول خراب ہوا تو ہر سطح پر جواب دہی طے کی جائے گی۔

Read more

Local News