بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

بہار قانون ساز اسمبلی: بوچہاں ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

بہار قانون ساز اسمبلی کی بوچہاں سیٹ کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوگئی

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کی بوچہاں (ریزرو) سیٹ کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔

ریاستی الیکشن آفس کے مطابق بوچہاں (ایس یو) سیٹ کے ووٹوں کی گنتی کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ رام دیالو سنگھ مہاودیالیہ کو کاؤنٹنگ سنٹر بنایا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 14 ٹیبل پر تقریباً 25 راؤنڈز میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔  پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ اس کے بعد ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ضمنی انتخاب کا نتیجہ دوپہر 2 بجے تک آنے کا امکان ہے۔

اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 12 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس دوران 59.20 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بیبی کماری، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امر کمار پاسوان اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کی گیتا کماری سمیت کل 13 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔ ان میں سے تین خواتین اور 10 مرد ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وی آئی پی کے ایم ایل اے مسافر پاسوان کی اچانک موت کی وجہ سے خالی ہوئی بوچہاں (ایس یو) سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات ہوا تھا۔