سبز نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا
ممبئی: دباؤ میں چل رہے شیئر بازار نے بدھ کے روز تیزی کے ساتھ دن کی شروعات کی۔ جہاں بی ایس ای سینسیکس 334.37 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58910.74 پوائنٹس پر کھلا، وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 69.6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17,599.90 پوائنٹس پر کھلا۔
مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا
سبز نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 102.3 پوائنٹس بڑھ کر 25140.01 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 175.77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29,617.44 پوائنٹس پر کھلا۔
منگل کو بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 388.20 پوائنٹس گر کر 58576.37 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 144.65 پوائنٹس گر کر 17530.30 پوائنٹس پر آگیا تھا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح گزشتہ روز بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت کا غلبہ رہا۔ مڈ کیپ 1.45 فیصد گر کر 25037.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.47 فیصد گر کر 29,441.67 پوائنٹس پر رہا تھا۔

