بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

نریندر مودی کی موجودگی میں دھامی اور 8 وزراء کی حلف برداری

مسٹر پریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔ تقریب میں محترمہ ریکھا آریہ روایتی کمونی لباس میں توجہ کا مرکز رہیں

دہرادون: گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بدھ کے روز یہاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ آٹھ وزراء نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

پروگرام میں گورنر نے مسٹر ستپال مہاراج، مسٹر پریم چند اگروال، مسٹر گنیش جوشی، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، مسٹر سبودھ اونیال، محترمہ ریکھا آریہ، مسٹر چندن رام داس اور مسٹر سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

مسٹر پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کے روز پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے سنتوں پر پھول چڑھائے اور ان کا آشیرواد لیا۔

مسٹر پریم چند اگروال نے حلف برداری کی تقریب میں سنسکرت میں حلف لیا۔ تقریب میں محترمہ ریکھا آریہ روایتی کمونی لباس میں توجہ کا مرکز رہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع و سیاحت اجے بھٹ، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت میناکشی لیکھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر، اترپردیش کے نگراں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، گوا کے نگراں وزیر اعلی پرمود ساونت، راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، سابق وزیر اعلی اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، سابق وزیر اعلی اور ایم پی تیرتھ سنگھ راوت، سینئر عہدیدار اور دیگر معززین موجود تھے۔

چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے پروگرام کی نظامت کی۔