بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے ایوان بالا میں مچا دی ہلچل، کارروائی ملتوی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر اپوزیشن نے منگل کو ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد کہا کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت متعدد ارکان کے نوٹس موصول ہوئے ہیں جنہیں خارج کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد جب انہوں نے وقفہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی تو ڈولا سین، سشمیتا دیو اور ترنمول کانگریس کے دیگر ارکان نعرے لگاتے ہوئے چیئرپرسن کے پوڈیم کے سامنے آ گئے۔ ان کی حمایت میں کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ ترنمول کانگریس کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مسٹر نائیڈو نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور پرسکون ہوجائیں، لیکن اس کا ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔