بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

کینیڈا: المناک سڑک حادثے میں پانچ ہندوستانی طلباء کی موت

ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیا کہ ہفتے کے روز کینیڈا کے ٹورنٹو کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ ہندوستانی طلباء ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں

ٹورنٹو: کینیڈا کے ٹورنٹو میں ایک کار حادثے میں پانچ ہندوستانی طلباء کی موت ہو گئی۔ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پیر کو حادثے کی تصدیق کی۔

ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیا ’’ہفتے کے روز ٹورنٹو کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ ہندوستانی طالب علم ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔ یہاں ہندوستانی ٹیم ان کی مدد کے لیے متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کی شناخت ہرپریت سنگھ (24)، جسپندر سنگھ (21)، کرن پال سنگھ (22)، موہت چوہان (23) اور پون کمار (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ پانچوں مونٹریال اور گریٹر ٹورینٹ میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔

ٹریکٹر ٹرالر اور مسافر وین میں ہوا تصادم

حادثہ ہفتہ کو بیلویل شہر کو ٹورنٹو سے ملانے والی ہائی وے 401 پر پیش آیا، جس میں ایک ٹریکٹر ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم ہوا۔ سی بی سی نیوز کے مطابق وین میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ وین میں سوار دو دیگر مسافروں کو شدید زخم آئے تھے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔

اس حادثے میں صرف ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ہی محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد ہائی وے ویسٹ باؤنڈ کو 10 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔