جمعہ, مارچ 13, 2026

یوکرین جنگ: امریکہ کا یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان، روس نے تباہ کرنے کی دی دھمکی

Share

یوکرین میں جنگ کے حوالہ سے امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو چکا ہے، روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے، روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے

واشنگٹن: یوکرین میں جنگ کے حوالہ سے امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکہ نے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے جواب میں روس نے یوکرین کو بھیجی جانے والی اسلحہ کی کھیپ کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے، روسی طیارے اور ٹینک تباہ کرنے کے حامل میزائل بھی یوکرین بھیجے جائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سنیچر کو ایک یادداشت پر دستخط کئے جس میں یوکرین کو فوجی تعلیم اور تربیت سمیت دفاعی سامان اور خدمات کے لئے اضافی 20 کروڑ ڈالر دینے کی ہدایت دی۔

سی این این کے مطابق اس اعلان کے بعد یوکرین کو گزشتہ ایک سال میں دی گئی مجموعی سیکورٹی مدد 1.2ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس مہینہ کی شروعات میں امریکہ نے 35 کروڑ ڈالر کے پیکج کو منظوری دی تھی۔

روسی وارننگ کے بعد امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Read more

Local News