بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

آندھراپردیش: تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد: تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے جگیاپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بذریعہ کار، مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ہائی وے کے قریب کلورٹ سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین اور ایک لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے چندانگر ہدی کالونی سے ہے۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی موبائل ٹیم اور نیشنل ہائی وے ٹیم وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا، تاہم علاج کے دوران ایک لڑکے کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا کہ تیز رفتاری، حادثہ کا اہم سبب رہی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔