موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے 2500، ترکی کے 1700 اور ازبکستان کے 200 طلبہ کے انخلاء میں بھی مدد کی گئی ہے

کیف/نئی دہلی: یوکرین کی حکومت نے اتوار کو کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں دس ہزار ہندوستانیوں سمیت ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی ہے۔

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے 2500، ترکی کے 1700 اور ازبکستان کے 200 طلبہ کے انخلاء میں بھی مدد کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت اور جلد از جلد یوکرین چھوڑنے میں مدد جاری ہے۔ دوسرے ممالک میں سفارتی مشن اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ فعال ہونے اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بہ ضابطہ رابطہ قائم رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو یوکرین سے محفوظ طور پر اور جتنی جلدی ہو سکے ملک چھوڑنے کے لیے مدد جاری ہے۔ دیگر ممالک کے سفارتی مشن سے اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ فعال ہونے اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بہ ضابطہ رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں غیر ملکی حکومتوں سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے یہ مطالبہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ فوراً روک دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود یوکرین کی حکومت نے مغربی سرحد پر تمام چوکیوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا ہے۔ یہاں چیکنگ کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا گیا ہے اور مطلوبہ دستاویزات کی فہرست کو کم سے کم کیا گیا ہے۔