بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

امرتسر: بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے چلائیں اندھا دھند گولیاں، پانچ جوان ہلاک، ایک زخمی

پنجاب کے ضلع امرتسر کے خاصہ واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں ایک جوان نے کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا

امرتسر: پنجاب کے ضلع امرتسر کے خاصہ واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں اتوار کی صبح ایک جوان نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

بی ایس ایف کے افسر آشیش پراتے نے بتایا کہ 144 ویں بٹالین کے سپاہی سوتُپا نے آج صبح کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد جوان نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر دوسرے سپاہی ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جوان شدید زخمی ہے، جسے امرتسر کے سول اسپتال بھیجا گیا ہے۔ افسر نے ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کے سوتپا سے پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ڈیوٹی لی جا رہی تھی۔ اس سے وہ بہت پریشان ہوا۔ ہفتے کو اس کی بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر سے بحث بھی ہوئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سوتپا اتوار کی صبح بھی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمی کے اہل خانہ کو مطلع کیا جا رہا ہے۔