جمعرات, مارچ 12, 2026

مودی جی کب تک اصل مسائل سے عوام کو گمراہ کرتے رہیں گے: پرینکا

Share

ایک میڈیا رپورٹ میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کے خودکشی کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی بات کا انکشاف کیا گیا ہے

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی خودکشی کے معاملے میں گذشتہ چھ سالوں میں اضافے کی بات اجاگر کرنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ آخر کب تک اصل مسائل سے عوام کو گمراہ کیا جائے گا۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کے خودکشی کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے حوالے سے پرینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ گذشتہ چھ سالوں میں بے روزگاری سے خود کشی کرنے والوں کی تعداد میں 60 فیصدی اضافہ ہوا ہے۔ سال 2018۔20 کے درمیان بے روزگاری کی وجہ سے ہر مہینے اوسطا 12 لوگوں نے خودکشی کی ہے۔

پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی سے پوچھا ’مودی جی 70 سالوں کی رٹ چھوڑ کر اصل مسئلے پر بات کیجئے۔ نوجوان تکلیف میں ہیں۔ کب تک اصل مسائل سے گمراہ کریں گے۔‘

قابل ذکر ہے کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بھی اس رپورٹ کے حوالے سے بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کے معاملے میں اضافہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نصیحت دی کہ وہ ملکی مفاد میں تنگ نظری کو ترک کردے اور سچائی سے منھ نہ پھیرے۔

Read more

Local News