بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

حجاب کے مسئلے کو طول دینا افسوسناک: مایاوتی

مایاوتی نے ٹویٹ کیا، مسلم خواتین کی طرف سے حجاب کا مسئلہ بہت سنگین اور حساس ہے، اس کی آڑ میں سیاست اور تشدد ناانصافی ہے

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرناٹک میں مسلم خواتین کے حجاب پہننے کے معاملے کو ملک کی سماجی ہم آہنگی کے لیے بہت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جاری سیاسی ہنگامہ افسوسناک ہے۔

محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ حجاب کے مسئلہ کی آڑ میں سیاسی تشدد جائز نہیں ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ کے ذریعہ اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مسلم خواتین کی طرف سے حجاب کا مسئلہ بہت سنگین اور حساس ہے۔ اس کی آڑ میں سیاست اور تشدد ناانصافی ہے۔

یہ افسوسناک ہے کہ کرناٹک میں اس مسئلہ کو اٹھا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی بھائی چارے اور خیر سگالی کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔ بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ اس کا بروقت نوٹس لے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلم خواتین کے حجاب پہننے کو شخصی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر جاری بحث کے شدید ردعمل کا ملک گیر اثر ہو رہا ہے۔ ایک طبقہ ایسا ہے جو تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ کے نام پر مذہبی لباس پہننے کی چھوٹ کی مخالفت کر رہا ہے۔