بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مودی حکومت نے کورونا بحران میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھا دی: راہل

کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس عرصے میں ان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی آگئی ہے، جبکہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے۔ اور اس دوران جو بھی قدم اٹھائے گئے ان کا فائدہ صرف مودی حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروں کو حاصل ہوا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس عرصے میں ان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی آگئی ہے، جبکہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا "پورا ملک کووڈ کے بحران سے دوچار ہوا ہے لیکن غریب اور متوسط ​​طبقہ کو مودی حکومت کی ‘اقتصادی وبا’ کا بھی شکار ہونا پڑاہے۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو بڑھانے کا سہرا مرکزی حکومت کو جاتا ہے”۔

اس کے ساتھ ہی ایک اخبار میں شائع ہونے والے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی غریب، متوسط ​​طبقے اور اعلیٰ متوسط ​​طبقہ کی آمدنی میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ امیر ترین لوگوں کی آمدنی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔