بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

شام میں 4 سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی فوج ملوث تھی: امریکی اخبار کا سنسنی خیز انکشاف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، تب پنٹاگن نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

واشنگٹن: ایک امریکی اخبار نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی فوج ملوث تھی، جس سے واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو ’نو اسٹرائیک لسٹ‘ پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کردیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، تب پنٹاگن نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔