پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایس پی امیدوار ناہید حسن کو کیرانہ ۔ شاملی مارگ سے گینگسٹر ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ایڈیشنل اینڈسیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔
شاملی: اترپردیش کے ضلع شاملی میں ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو ہفتہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایس پی امیدوار کو کیرانہ ۔ شاملی مارگ سے گینگسٹر ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ایڈیشنل اینڈسیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔
قابل ذکر ہے کہ فروری 2021 میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے کیرانہ ایم ایل اے چودھری ناہید حسن، ان کی ماں و سابق ایم پی تبسم حسن سمیت 42 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ہی ناہید حسن اس معاملے میں مطلوب چل رہےتھے۔
کیرانہ کوتوالی انچارج انل کپروان نے بتایا کہ آج جمعہ کو ایس پی امیدوار ناہید حسن عدالت میں پیش ہونے کے لئے جا رہے تھے تبھی کیرانہ کوتوالی پولیس نے ان کو بائی پاس روڈ سے گرفتار کرلیا اور انہیں اڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ فاسٹ ٹریک میں پیش کیا گیا۔
وہیں ایس پی لیڈر نے گرفتاری کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح ڈرنے و رونے والے نہیں ہیں۔ آنے والے 10 فروری کو کیرانہ اسمبلی حلقے کی عوام ان کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔
ملحوظ رہے کہ 2 دن قبل سماج وادی پارٹی نے کیرانہ سے پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے ناہید حسن کو اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

