موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

ہماچل ضمنی انتخابات میں تین نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا

ہماچل پردیش کی تین اسمبلی سیٹوں پر حالیہ ہوئے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے تین اراکین اسمبلی نے آج یہاں حلف لیا۔

شملہ: ہماچل پردیش کی تین اسمبلی سیٹوں پر حالیہ ہوئے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے تین اراکین اسمبلی نے آج یہاں حلف لیا۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر وپن پرمار نے اپنے چیمبر میں ایک سادہ تقریب میں ان اراکین اسمبلی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

انہوں نے نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور ایوان میں ہونے والی بحث میں حصہ لینے اور اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے پر زور دیا۔

ضمنی انتخابات میں تینوں اراکین اسمبلی کانگریس پارٹی کے جیت کر آئے ہیں۔ یہ ضمنی انتخابات کانگڑا ضلع کی فتح پور اسمبلی سیٹ، سولن ضلع کی آرکی اور شملہ ضلع کی جبل کوٹ کھائی اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئے تھے، جو کانگریس رکن اسمبلی سوجن سنگھ پٹھانیا، رکن اسمبلی اور سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ اور حکمراں بی جے پی کے چیف وہپ اور رکن اسمبلی نریندر باگٹا کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

فتح پور میں سوجن سنگھ کا بیٹا بھوانی سنگھ پٹھانیا، آرکی میں سنجے اوستھی اور جبل پور میں روہت ٹھاکر نے جیت حاصل کی ہے۔ اس طرح کانگریس نے ایوان میں ایک سیٹ کا اضافہ کیا ہے جبکہ بی جے پی کو ایک سیٹ کا نقصان ہوا ہے۔