ناگالینڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ایس سی ضمیر نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
نئی دہلی: ناگالینڈ کے سابق وزیر اعلی ایس سی ضمیر نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے ریاست سے متعلق مختلف مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ہفتے کو ٹویٹ پیغام میں کہا،’’ناگالینڈ کے سابق وزیر اعلی ایس سی ضمیر کے ساتھ آج بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ ہم نے مختلف مسئلوں پر بات چیت کی۔‘‘
It was wonderful to meet Shri SC Jamir, the former CM of Nagaland and respected statesman. We exchanged views on several issues. I also have fond memories of working with him when he briefly served as the Governor of Gujarat back in 2009. pic.twitter.com/bjYw877CPV
— Narendra Modi (@narendramodi) November 6, 2021
مسٹر مودی نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے مسٹر ضمیر کے سال 2009 میں گجرات کے گورنر کے طور پر دور اقتدار سے منسلک باتوں کو بھی یاد کیا۔ اس وقت مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے۔
وزیر اعظم نے مسٹر ضمیر کو اعزاز ی لیڈر بتایا اور ان کے ساتھ ملاقات کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔
مسٹر ضمیر ناگالینڈ کے مقبول وزرائے اعلی میں شمار ہیں اور ان کے دور اقتدارمیں ریاست میں متعدد ترقیاتی کام کئے گئے جنہوں نے ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

