ممتا بنرجی نے دعوی کیا کہ کانگریس کی وجہ سے مودی زیادہ طاقتور بن پائے ہیں۔ مغربی بنگال میں کانگریس نے میرے خلاف الیکشن کیوں لڑا۔
پنجی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ہفتے کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کی وجہ سے طاقتور بنتے جا رہے ہیں۔
ترنمول سربراہ نے یہاں ایک تقریب میں کہا، ’’میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی۔ ان کے پاس کئی سارے موقع تھے، لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ مودی کانگریس کی وجہ سے زیادہ طاقتور بن پائے ہیں۔ مغربی بنگال میں کانگریس نے میرے خلاف الیکشن کیوں لڑا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’کانگریس مودی جی کی ٹی آر پی ہے۔ اب بہت ہوگیا۔ میں کانگریس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی۔ میری خود کی اپنی پارٹی ہے۔‘‘
محترمہ بنرجی سے اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔

