بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مغربی بنگال میں 4 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

مغربی بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہفتے کی صبح 7 بجے شروع ہوئی۔

کولکاتا: مغربی بنگال میں چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ریاست کے ضلع شمالی 24 پرگنہ میں کھردہ، ندیا میں شانتی پور، جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابہ اور کوچ بہار میں دنہاٹا اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہفتے کی صبح 7 بجے شروع ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح افواج کی 92 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ ان میں سے 27 کمپنیاں دنہاٹا میں، 22 شانتی پور میں، 20 کھردہ میں اور 23 گوسابہ میں تعینات کی گئی ہیں۔

گوسابہ میں ضمنی الیکشن تین بار کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جینت نسکر کی کووڈ 19 کی وجہ سے موت کی ہونے سے کروایا جا رہا ہے۔ وہیں کھردہ میں کورونا کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی سے قبل کاجل سنہا کی موت کی وجہ سے الیکشن ہو رہا ہے۔

دنہاٹا اور شانتی پور سیٹوں پر ضمنی الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی نیشیتھ پرمانِک اور جگن ناتھ سرکار کے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ان دونوں نے لوک سبھا کی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان تمام سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی دو نومبر کو ہوگی۔