پاکستان اور چین نے عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے طالبان انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی۔
اسلام آباد: پاکستان اور چین نے بین الاقوامی برادری سے مشترکہ اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کا ہاتھ بڑھائے۔ یہ اطلاع پاکستانی روزنامہ ’ڈان‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے دنیا کی توجہ افغانستان پر انسانی بحران کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے افغانستان کے عوام کی تکالیف کو دور کرنے، عدم استحکام کو روکنے میں مدد کرنے پر زور دیا۔
دونوں ممالک نے عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر جدید میں مدد کے لیے طالبان انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

