مرکزی وزیر امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں 100 کروڑ ویکسینیشن مکمل ہونے کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس لمحہ کو تاریخی اور قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔
نئی دہلی: داخلہ اور کوآپریٹو کے مرکزی وزیر امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک میں 100 کروڑ ویکسینیشن مکمل ہونے کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس لمحہ کو تاریخی اور قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔
شاہ نے ٹویٹ کیا ’’تاریخی اور قابل فخر لمحہ! آج ہندوستان نے 100 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرکے ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ نریندر مودی کی ویژنری قیادت اور مسلسل حوصلہ افزائی سے جس نے پوری دنیا کو نئے ہندوستان کی بے پناہ صلاحیتوں سے دوبارہ متعارف کرایا ہے۔
इस ऐतिहासिक उपलब्धि पर पूरे देश को बधाई देता हूँ।
अनेकों चुनौतियों को पार कर इस महायज्ञ में अपना योगदान देने वाले सभी वैज्ञानिकों, शोधकर्ताओं व स्वास्थ्यकर्मियों का आभार व हर व्यक्ति की सुरक्षा व स्वास्थ्य हेतु संकल्पित मोदी जी का अभिनन्दन करता हूँ।
जय हिन्द! #VaccineCentury pic.twitter.com/YDB0fxlTJN
— Amit Shah (@AmitShah) October 21, 2021
داخلہ و کوآپریٹو کے وزیر نے ملک کے تمام سائنسدانوں، محققین اور صحت کے کارکنوں کا اس کامیابی کے حصول میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد۔ میں ان تمام سائنسدانوں، محققین اور ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سے چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے اور اس مہایگیہ میں حصہ ڈالنے کیلئے مودی جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ہر شخص کی حفاظت اور صحت کے لیے پرعزم ہیں۔

