جمعرات, مارچ 12, 2026

پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایک شخص نے بائیک فروخت کرکے گھوڑے کی سواری شروع کردی

Share

پٹرول کی قیمت میں روزانہ اضافے کے پیش نظر ایک شخص نے اپنی موٹر سائیکل بیچ کر گھوڑا خریدا۔

حیدرآباد: پٹرول کی قیمت میں روز بروز ہو رہے اضافہ کے پیش نظر ایک شخص نے اپنی بائیک فروخت کردی اور گھوڑا خرید لیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جوگولا مباگدوال میں پیش آیا۔

ضلع کے ملکل پلی کے رہنے والے نرسمہلو کو بائیک کے بجائے گھوڑا چلاتے ہوئے دیکھ کر تمام افراد حیرت زدہ ہوگئے۔ اس نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر اپنی بائیک کو فروخت کردیا اور گھوڑے کی سواری شروع کردی۔ اس گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہوکر وہ مختلف مقامات کو کام کے سلسلہ میں جا رہا ہے۔ اس نے دو سال پہلے کڑپہ ضلع کے پرودوٹور میں 22 ہزارروپئے میں یہ گھوڑا خریدا تھا۔

اس نے کہا کہ وہ تقریبا 50 کیلومیٹر تک اس گھوڑے پر روزانہ سفر کرتا ہے اور اس پر سفر کرنا اسے اچھا بھی لگتا ہے۔ کیونکہ اس سے اس کے پٹرول کی رقم بچ جاتی ہے۔ اس نے کہا کہ بچپن ہی سے اس کو گھوڑے پر سواری میں دلچسپی تھی اور پٹرول کی قیمت میں حالیہ دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ نے اس کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا۔

Read more

Local News