بدھ, اپریل 1, 2026

اتر پردیش: بارہ بنکی میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے بہرائچ جانے والی ڈبل ڈیکر بس دیوا کے علاقے بابوریہ گاؤں کے قریب کسان شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بارہ بنکی: اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں آج صبح سویرے ایک بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے بہرائچ جانے والی ڈبل ڈیکر بس دیوا کے علاقے بابوریہ گاؤں کے قریب کسان شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں نو افراد کی موت اور کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بارہ بنکی اور لکھنؤ کے ٹراما سینٹرز میں بھیجا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ مہم شروع کی۔

Read more

Local News