بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ

ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے یہاں تیسری بار فتح کی ہیٹ ٹرک کی اور اسی کے ساتھ ہی اپنا وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ کرلیا ہے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے یہاں تیسری بار جیت کی ہیٹ ٹرک کی اور اسی کے ساتھ ہی اپنا وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ کرلیا ہے۔

محترمہ بنرجی نے اپنی نزدیکی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پرینکا ٹبریوال کو 58,832 ووٹوں سے شکست دی۔ ووٹوں کے اعداد و شمار کے لحاظ سے اس بار ان کی جیت کا فرق بھی سب سے زیادہ ہے۔

محترمہ بنرجی کی سیاسی زندگی

پانچ جنوری 1955 کو پیدا ہوئی محترمہ بنرجی 1970 کی دہائی کے دوران کانگریس میں شامل ہوئیں اور 1984 میں جادوپور پارلیمانی حلقہ سے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سومناتھ چٹرجی کو شکست دیکر اپنا پہلا الیکشن جیتا تھا۔ وہ 1989 میں اس سیٹ پر سی پی ایم کی مالنی بھٹا چاریہ سے الیکشن میں شکست کھاگئیں، لیکن 1991 میں نوتشکیل شدہ کولکتہ جنوبی پارلیمانی حلقہ کے طور پر اس سیٹ کو پھر سے اپنے قبضہ میں لیا۔ اس کے بعد 1996, 1998, 1999, 2004 اور 2009 کے عام انتخابات میں کولکتہ جنوبی سیٹ پر اپنی جیت کا سفر جاری رکھا۔

محترمہ بنرجی نے کچھ سیاسی اختلافات کے سبب 1997 میں کانگریس چھوڑ دی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس قائم کی۔ کچھ ہی وقت میں ان کی پارٹی مغربی بنگال میں اہم اپوزیشن جماعت کے طور پر ابھری۔ 2011 میں بھوانی پور ضمنی انتخابات میں سی پی ایم کی نندنی مکھرجی کو 54,213 ووٹوں سے شکست دی اور ریاست کی وزیراعلی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 2016 میں بھوانی پور سے کانگریس کی دیپا داس منشی کو 25,301 ووٹوں کے فرق سے شکست دیکر دوسری بات جیت حاصل کی۔

اس برس مارچ اپریل میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں ایک بار پھر زبردست جیت حاصل کی لیکن محترمہ بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوبھندو ادھیکاری سے محض 1736 ووٹوں سے شکست کھا گئی۔ انہوں نے گزشتہ پانچ مئی کو تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ ایک لازمی عمل کے تحت انہیں چھ مہینے یعنی پانچ نومبر تک کسی بھی اسمبلی سیٹ پر جیت حاصل کرنی تھی اور بھوانی پور سے منتخب رکن اسمبلی شاون دیو چٹو پادھیائے ان کے وزیر اعلی کے عہدہ پر برقرار رہنے کا راستہ ہموار کرنے کے لئے یہ سیٹ چھوڑ دی۔