موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

شمالی کشمیر: اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا ہے۔

سری نگر: فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دہشت گردوں کے ایک گروپ کو دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کی طرف سے چلینج کئے جانے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کی فوج نے جوابی کارروائی اور نتیجتاً طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ تصادم آرائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چار فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران یہ دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی تیسری کوشش ہے۔

قبل ازیں 18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اس دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ دہشت گرد واپس بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس کے بعد اوڑی سیکٹر میں چند روز قبل ہی سیکیورٹی فورسز نے تین دراندازوں کو ہلاک کر دیا تھا۔