جمعہ, مارچ 13, 2026

یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے وزیر اعظم مودی

Share

وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے کا پہلا مرحلہ دارالحکومت واشنگٹن میں پورا کرنے کے بعد ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مسٹر مودی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’نیویارک شہر پہنچ گیا ہوں۔ شام 6.30 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔

انہوں نے جمعہ کے روز یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات کی اور پھر بعد دو پہر امریکی صدر اور جاپان اور اسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ انڈو پیسفک خطے پر قائم کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کی پہلی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

مسٹر مودی نے کواڈ میٹنگ میں کئی اہم مسائل ابھارے جن میں دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پرستی سے مقابلہ، موسمیاتی تبدیلی، جدید ٹیکنالوجی، کووڈ وبا سے مقابلہ، انڈو پیسفک خطے میں سیکیورٹی وغیرہ کے اہم مسائل شامل ہیں۔

وزیراعظم نے یکساں بین الاقوامی سفری پروٹوکول بنانے کی تجویز دی جس میں کووڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کی ریکوگنائزیشن شامل ہے۔ اس تجویزکی کواڈ کے دیگر ارکان نے بھی تعریف کی۔

Read more

Local News